اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق باجوڑ ایجنسی کی تحصیل سالارزئی میں دھماکے میں 6افرادجاں بحق ہوگئے۔ باجوڑ ایجنسی میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے سے 3خواتین اساتذہ ،2بچے اور ایک راہ گیر جاں بحق ہوگئے۔ دھماکے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیاگیا ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق بم دھماکاتحصیل سلار زئی کے علاقے تنگی میں ہوا ۔ریموٹ کنٹرول بم سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا۔دھماکے سے اسکول جانے والی کار کو شدید نقصان پہنچا اور اس میں سوار 2خواتین اساتذہ ،ایک بچہ اورراہگیر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔دھماکے میں زخمی ہونے والی ایک ٹیچر اور بچہ اسپتال لےجاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئے ۔دھماکے کے بعد سیکیورٹی اور لیویز فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
.......
/169